ایشوریا رائے اور انکی بیٹی بھی کورونا کا شکار، جیا بچن محفوظ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشور رائے اور انکی بیٹی بھی کورونا کا شکار ہوگئیں، جیا بچن محفوظ
ایشور رائے اور انکی بیٹی بھی کورونا کا شکار ہوگئیں، جیا بچن محفوظ

ممبئی، بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی بھی کورونا کا شکار ہوگئیں، جبکہ ان کی ساس جیا بچن محفوظ ہیں، بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز نے اب شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیاتھا جو مثبت آیا ہے، جبکہ اُن کی ساس یعنی امیتابھ بچن کی اہلیہ اور ابھیشیک بچن کی والدہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

گزشتہ روز امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے ،جس کے بعد اُن دونوں کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔جہاں ان کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا یا پھر وہ گھر میں ہی آئسولیٹ ہیں۔

Related Posts