ساؤتھ انڈین ایوارڈز، ایشوریا رائے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشوریا رائے

معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ساؤتھ انڈین فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری نے ایوارڈ سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 ستمبر کی شب متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی، ایشوریا رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچی تھیں۔

ایوارڈز کی تقریب کے دوران ایشوریا رائے بچن اور آرادھیا بچن نے ریڈ کارپٹ پر واک اور مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لینے سمیت بہت سے لمحات پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس دوران اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو ان کی فلم پونیئن سیلوان 2 کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SIIMA (@siimawards)

ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024 کی تقریب میں ایشوریا رائے کی شاندار اداکاری کو سراہتے ہوئے سابق مس ورلڈ کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایشوریا رائے بچن ماضی میں بھی 2 فلم فیئر ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات جیت چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SIIMA (@siimawards)

انٹرنیشنل مووی ایوارڈز کی تقریب کے دوران ساؤتھ انڈین سینما کیلئے اداکارہ ایشوریا رائے کو بہترین اداکارہ (کریٹکس) کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ارادھیا بچن اپنی والدہ کی تصویر کھینچتی نظر آئیں۔

Related Posts