تصویر کہانی: ملکوتی حسن کی مالک ایشوریا رائے کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشوریا رائے
(فوٹو: وال پیپر ایچ ڈی)

ملکوتی حسن کی مالک بالی ووڈ اداکارہ اور ملکۂ حسن ایشوریا رائے بچن کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے، اداکارہ کی عمر 51سال ہوگئی جو آج بھی 20سال کی لگتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  بولی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ، ایشوریا رائے بچن کی سالگرہ کا جشن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ ایشوریا 1 نومبر 1973 کو بھارت کے شہر منگلور میں پیدا ہوئیں اور اس وقت اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

(فوٹو: آئی فیب)

اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی خوبصورتی، اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں لاکھوں دلوں پر راج کیا ہے۔ ایشوریا کا تعلق ایک جنوبی ہندوستانی خاندان سے ہے اور ان کی ابتدائی تعلیم ممبئی میں ہوئی۔

Chandigarh Graphic Bollywood Beauty Aishwarya Rai HD Wallpaper Poster Multicolor Print (vinayal Poster 18 x 24 inch) : Amazon.in: Home & Kitchen
(فوٹو: ایمازون آئی این)

اسکول کے زمانے ہی سے ان کا رجحان اداکاری اور تعلیم دونوں کی طرف تھا، اور انھوں نے 12 ویں کلاس میں سائنس میں تعلیم حاصل کی۔ ایشوریا نے ممبئی کے مشہور کالج میں آرکیٹیکچر میں داخلہ لیا تھا مگر ان کا شوق فیشن کی دنیا کی طرف بڑھتا رہا۔

Wallpaper aishwarya, rai, salwar, section Movie Stars, size 1920х1080 full HD - download free image on desktop and phone
(فوٹو: پک ٹو می)

جلد ہی ایشوریا رائے بچن نے ماڈلنگ شروع کردی ، 1994 میں ‘مس انڈیا’ کا مقابلہ جیتا اور بعد میں ‘مس ورلڈ’ کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔ اس عالمی اعزاز کے بعد ایشوریا نے بولی وڈ میں قدم رکھا اور  زبردست اداکاری و رقص سے ایک منفرد مقام بنا لیا۔

(فوٹو: وال پیپرز ڈاٹ کام)

کیرئیر کا جائزہ لیا جائے تو ایشوریا نے 1997 میں اپنی پہلی فلم ’’اور پیار ہو گیا‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں “ہم دل دے چکے صنم”، “دیوداس”، “محبتیں”، اور “گرو” جیسی ہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

ایشوریا رائے بچن نے اپنی فلموں میں شاندار پرفارمنس کی بدولت متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی فلمی صنعت میں بھی اپنا مقام بنایا۔

(فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

ہالی وڈ کی فلم “برائڈ اینڈ پریجوڈس” اور “پنک پینتھر 2” میں ان کی شاندار اداکاری نے انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول بنایا۔ ایشوریا کو کان فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے نمایاں بھارتی چہروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

(فوٹو: جی کیو انڈیا)

خاندانی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو ایشوریا نے 2007 میں معروف اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام آرادھیا بچن ہے۔ بچن خاندان کا حصہ بننے کے بعد بھی ایشوریا نے اپنے کیریئر کو جاری رکھا اور فلموں میں کام کیا۔

Aishwarya Rai Bachchan named Best Actress award at SIIMA - News | Khaleej Times
(فوٹو: خلیج ٹائمز)

Related Posts