اعصام الحق 4سال کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعصام الحق
ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کردیا

ٹینس کے معروف کھلاڑی اعصام الحق کو 4سال کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئے جہاں صدر کی نشست کیلئے اعصام الحق اور اصغر نواز کے مابین الیکشن ہوا۔ اعصام الحق اصغر نواز کے خلاف 7 کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری اور خزانچی کے عہدوں پر مخالف گروپ کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔ سیکریٹری کے طور پر کرنل (ر) ضیا نے فتح سمیٹی جو میجر (ر) سلمان کے 7 ووٹوں کے مقابلے میں 8 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

عارف قریشی خزانچی کے عہدے کیلئے مخالف امیدوار عمر فاروق کے 6 ووٹوں کے مقابلے میں 9 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے۔ نو منتخب صدر ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے تمام منتخب عہدیداروں کو انتخاب کے دوران کامیابی پر مبارکباد دی۔

نو منتخب صدر ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم کرچکے ہیں۔ کھیل کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ ٹینس فیڈریشن میں صدر سمیت تمام عہدیداران 4سال تک فعال رہیں گے۔

قبل ازیں قومی نمبر 1 ٹینس پلیئر اعصام الحق قریشی نے کہا تھا کہ اگر پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت ملی تو پاکستان میں عالمی معیار کی اکیڈمیز قائم کروں گا۔ میں نے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کیا، مستقبل میں بھی پاکستان کو جیت کی ڈگر پر لاؤں گا۔ 

رواں ماہ کے آغاز میں اعصام الحق قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے سخت محنت کی، اب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت  کا امیدوار ہوں 10 فروری کو اگر اللہ تعالیٰ نے الیکشن میں کامیابی دی تو ٹینس کی ترقی کیلئے خدمات انجام دوں گا۔

Related Posts