لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Airspace over Lahore, Islamabad, and Sialkot reopened: Airport Authority
(Image: Dawn)

پاکستان میں بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بند کی گئی فضائی حدود کو ایک بار پھر بحال کر دیا گیا ہے، ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹم کے مطابق ان شہروں کی فضائی گزرگاہیں اب پروازوں کے لیے کھلی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈے کراچی، لاہور اور سیالکوٹ حفاظتی اقدامات کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے اور پروازوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی تھی۔

اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی ایک اہم نیوز بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستانی سرزمین پر دراندازی کی کوشش کی، جسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔

دشمن کی جانب سے بھیجے گئے 12 بھارتی ڈرونز کو پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ ڈرونز کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کی جانب بھیجے گئے تھے، مگر پاک فوج نے ہر مقام پر ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دفاعی کارروائی کے دوران پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے جبکہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک عام شہری شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts