کراچی: تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں کم عمر بچی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
25 مئی 2021 کو تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں گھر میں گھس کر دو ملزمان نے 14 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی جبکہ تیسرا ملزم اندر موجود دو ملزمان کی پہرہ داری کرتا رہاتھا۔
متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 134/2021 درج کر کے فوری کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں ظہیر خان نیازی، نعمان سعید اور زین العابدین شامل ہیں۔
انتہائی پیشہ ورانہ انداز اور بہترین حکمت عملی سے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈی آئی جی ایسٹ نے SDPO ائیرپورٹ اور SHO ائیرپورٹ کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازاہے۔
کراچی پولیس چیف نے واقعے کے مرتکب ملزمان کی فوری گرفتاری پر ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دی ہے۔