ریاض ایئرپورٹ پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر فضائی آپریشن معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاض ایئرپورٹ پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر فضائی آپریشن معطل
ریاض ایئرپورٹ پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر فضائی آپریشن معطل

کراچی:سعودی شہر ریاض کے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہونے کے سبب پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کیلئے فضائی آپریشن نامعلوم وجوہات کی بناء پر معطل کردیا گیا۔

معطل فضائی آپریشن کے سبب پی آئی اے کی پروازبھی پاکستان روانہ نہ ہوسکی۔پی آئی اے کی ریاض سے پشاور جانے والی پرواز کو روک دیا گیا اور اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مسافروں کو طیارے کے بجائے ایئرپورٹ کے لاونج میں بیٹھایا گیا ہے،روانگی کی منتظر پاکستانی ایئرلائنز میں قومی ایئر کے علاوہ یئربلیو بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مبینہ طورپر سکیورٹی وجوہات کے باعث معطل کیا گیا۔

Related Posts