جوڑوں کے درد کی وجہ سے 6 مہینوں تک وہیل چیئر پر رہی، آئمہ بیگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ وہ 4 سال قبل جوڑوں کے درد میں مبتلا تھیں جس کی وجہ سے انھیں 6 مہینے وہیل چیئر پر رہنا پڑا۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے یوٹیوبر شاہویر جعفری کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات اور اپنی زندگی میں آنے والے واقعات سے متعلق انکشافات کیے۔

میزبان شاہویر جعفری نے اُن سے سوال کیا کہ آپ کو بارہواں کھلاڑی میں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن آپ کاسٹ میں شامل نہیں ہونا چاہتی تھیں اس کی کیا وجہ ہے؟

جس پر آئمہ بیگ نے انکشاف کیا کہ وہ ان دنوں آرتھرائٹس نامی سنگین بیماری کا شکار تھیں۔

گلوکارہ نے بیماری کے حوالے سے بتایا کہ وہ چار سال قبل 6 ماہ تک وہیل چیئر پر تھیں اور اسی دوران میں پنجاب کا دورہ بھی کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے ایک پاؤں کا سائز 37 تھا اور دوسرے پاؤں کا سائز 38 ہوگیا تھا، گھٹنے، جوڑوں سمیت تمام ہڈیوں میں بہت زیادہ سوجن ہوگئی تھی۔

آئمہ بیگ نے مزید انکشاف کیا کہ میں اپنے قریب رکھا گلاس بھی نہیں اٹھا سکتی تھی، میرے بال جھڑنا شروع ہوگئے تھے، وزن بڑھنا شروع ہوگیا تھا کیونکہ ہر صبح میں 12 گولیاں کھاتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیویارک کے ایک ڈاکٹر نے مجھے کچھ انجیکشن لگائے جس کے بعد میں وہیل چیئر سے اٹھنے کے قابل ہوئی، ان دنوں میری حالت بہت تشویش ناک تھی۔

آئمہ کا کہنا تھا کہ جب فلم کے لیے کاسٹ کیا جارہا تھا تو میں نے اس وقت ماہرہ خان سے شئیر کیا تھا، انہوں نے میری حالت کو سمجھا، اس کے لیے میں ان کی شکر گزار ہوں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ فلم بارہواں کھلاڑی کے علاوہ بھی انہیں کئی بار اداکاری کی پیش کش ہوچکی ہے لیکن انہوں نے کسی بھی آفر کو قبول نہیں کیا۔

واضح رہے کہ آرتھرائٹس کو جوڑوں کے درد بھی کہا جاتا ہے، جو عُمر کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے، اس مرض میں جوڑوں میں مسلسل درد کے ساتھ ساتھ سوزش بھی رہتی ہے۔

Related Posts