پرائیویٹ اسکولز کے آجکل کوئی اخراجات نہیں، پھر بھاری فیسیں کیوں؟ اعجاز اسلم کا سوال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرائیویٹ اسکولز کے آجکل کوئی اخراجات نہیں، پھر بھاری فیسیں کیوں؟ اعجاز اسلم کا سوال
پرائیویٹ اسکولز کے آجکل کوئی اخراجات نہیں، پھر بھاری فیسیں کیوں؟ اعجاز اسلم کا سوال

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار اعجاز اسلم نے سوال کیا ہے کہ آج کل پرائیویٹ اسکولز میں آن لائن تعلیم جاری ہے جس کے دوران انہیں یوٹیلٹی کی مد میں کوئی اخراجات نہیں کرنے پڑتے، پھر فیسیں کیوں لی جارہی ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ نجی اسکولز کے یوٹیلٹی یعنی بجلی، گیس اور پانی کی مد میں اخراجات نہیں ہوتے جبکہ طلباء زیادہ تر آن لائن کام والدین کی مدد سے کرتے ہیں۔

اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ اس کے باوجود پرائیویٹ اسکولز والدین سے بھاری فیسیں لے رہے ہیں۔ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ کوئی ہے جو ان سے سوال کرے؟

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کو خدا کا واسطہ، کوئی نوٹس نہ لیں۔انور مقصود

Related Posts