اسنیپ چیٹ میں ”اے آئی“ ٹیکنالوجی ٹول متعارف کرادی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسنیپ چیٹ میں ”اے آئی“ ٹیکنالوجی ٹول متعارف کرادی گئی
اسنیپ چیٹ میں ”اے آئی“ ٹیکنالوجی ٹول متعارف کرادی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: دنیا کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو سٹریمنگ ایپ سنیپ چیٹ میں چیٹ جی پی ٹی پر مبنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی ٹول متعارف کرا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائی اے آئی نامی چیٹ بوٹ کچھ عرصے پہلے سنیپ چیٹ پلس میں متعارف کرایا گیا تھا۔

جو ماہانہ فیس ادا کرنے والوں کے لئے دستیاب سروس ہے، مگر آئندہ چند ہفتوں کے اندر یہ نیا ٹول سنیپ چیٹ کے تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، اس بات کا اعلان سنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایوان اسپیگل نے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا اے آئی ٹول سنیپ چیٹ بنیادی طور پر باتیں کرنے والا ساتھی ہے جو صارفین کو اے آر لینسز تجویز کرے گا اور مختلف تصاویر پر ردعمل ظاہر کرے گا۔

یہ ٹول ایک بٹ موجی اواتار کی شکل میں صارفین کو نظر آئے گا اور کسی انسان کی طرح بات چیت کرے گا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ مائی اے آئی سنیپ چیٹ کے میپ فیچر کے مقامات کیلئے بھی تجاویز فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:کونسی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر پوسٹ نہیں کی جاسکتیں؟

ا سنیپ چیٹ کی جانب سے پہلا جنریٹیو اے آئی فلٹر بھی متعارف کرایا ہے جسے کاسمک لینس کا نام دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ، گوگل اور دیگر متعدد کمپنیاں بھی اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی سروسز کا حصہ بنا چکی ہیں۔

Related Posts