پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک فوج اور قوم کا مستحکم تعلق سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دشمن کے چنگل سے بچ نکلنا بہت اہم ہے جس کے لیے پاک فوج کو تنازعات سے دور رکھنا ضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاک فوج کا تعلق سیاست سے بالاتر ہے، اس لیے ہماری فوج کو کسی بھی اندرونی اختلاف سے ہزاروں میل دور رکھنا ضروری ہے۔
It is extremely important that we avoid the trap of enemy & keep our military thousand miles away from any domestic controversy. Army & nation must have a strong bond beyond politics.
The new war | Opinion | https://t.co/Qr6KuQvfmQ | Karachi https://t.co/sE5cdpzRlI
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 22, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی مخالفت کا مطلب فوج کے ساتھ محاذ آرائی نہیں۔
ٹوئٹر پر دوروز قبل اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی حمایت پر پوسٹرز اور چند جلوسوں سے مشرف مخالف جذبات بھڑک گئے تو کیا ہوگا؟
ن لیگ رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مشرف مخالفت فوج مخالفت نہیں، ماضی کی تلخ فالٹ لائنز پر پٹرول نہ چھڑکا جائے، اگر آگ نہ لگائی جائے تو اِس سے سب کا بھلا ہوگا۔
مزید پڑھیں: مشرف کی مخالفت فوج کے ساتھ محاذ آرائی نہیں۔ احسن اقبال