وفاقی حکومت عام انتخابات بر وقت کرانے کیلئے پر عزم ہے۔احسن اقبال

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا
احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات بر وقت کرانے کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل سے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ عام انتخابات بر وقت کرانے کیلئے پر عزم ہے جس کی یقین دہانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:

چین نے کہا تھا، پی ٹی آئی حکومت سے سی پیک کو نقصان ہوگا۔احسن اقبال

گفتگو کے دوران وزیرِمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدتِ اقتدار آئندہ ماہ کے وسط تک ختم ہورہی ہے اور الیکشن رواں برس اکتوبر یا نومبر تک منعقد ہونے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے نئے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر تک انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا   کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کیا تھا کہ تحریکِ انصاف کو اقتدار دینے سے سی پیک کو نقصان ہوگا۔

آج سے 6 روز قبل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو یہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ تحریکِ انصاف کو حکمرانی دینے کا تجربہ نہیں کرنا چاہئے۔