احسن اقبال کو الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر خانہ جنگی کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خانہ جنگی کا خدشہ
عوام سے اپیل ہے تھوڑی کم چائے پیا کریں، احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو 2018 میں جرنیلوں کے ساتھ ساتھ ججز نے بھی مسلط کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 54 کیلئے ن لیگ کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ظفر وال میں کارنر میٹنگ کے دوران سابق وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں جسے حکومت ملی اسے یوسی چلانے کا بھی تجربہ نہیں تھا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODI3NjcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mjc2NyAtINm+24wg2bnbjCDYotim24wg2YbbkiA5INmF2KbbjCDaqdmIICDZhtmI2KzZiNin2YbZiNq6INqp2Ygg2KfYr9in2LHZiNq6INqp25Ig2K7ZhNin2YEg2qnYsdiv24zYp9uU2KfYrdiz2YYg2KfZgtio2KfZhCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxMTc2ODAsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjIvMDQvQWhzYW4tSXFiYWwtRGF3bi0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2b7bjCDZuduMINii2KbbjCDZhtuSIDkg2YXYptuMINqp2YggINmG2YjYrNmI2KfZhtmI2rog2qnZiCDYp9iv2KfYsdmI2rog2qnbkiDYrtmE2KfZgSDaqdix2K/bjNin25TYp9it2LPZhiDYp9mC2KjYp9mEIiwic3VtbWFyeSI6Itm+24wg2bnbjCDYotim24wg2b7YsSA52YXYptuMINqp2Ygg2YbZiNis2YjYp9mG2YjauiDaqdmIINin2K/Yp9ix2YjauiDaqduSINiu2YTYp9mBINqp2LHZhtuSINqp2Kcg2KfZhNiy2KfZhSDYudin2KbYryDaqdix2KrbkiDbgdmI2KbbkiDZhiDZhNuM2q/bjCDYsduB2YbZhdinINin2K3Ys9mGINin2YLYqNin2YQg2qnYpyDaqduB2YbYpyDbgduSINqp24Eg2KrYrdix24zaqdmQINin2YbYtdin2YEg2YbbkiDYsduM2ogg2YTYp9im2YYg2qnYsdin2LMg2qnbjNuUXG4iLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

کارنر میٹنگ کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں چند ججز اور جرنیلوں نے سابق وزیر اعظم کو ملک پر مسلط کیا اور ایک سازش کے تحت عمران خان کو صادق اور امین جبکہ نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس حلقے کا ایم این اے ووٹ لے کر کبھی واپس نہ لوٹا اور نہ ترقیاتی کام کروائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو نوجوانوں کو اداروں کے خلاف کردیا تھا۔ 

پی ٹی آئی پر 9مئی کو نوجوانوں کو اداروں کے خلاف کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال کا گزشتہ برس دسمبر کے دوران کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف نے ریڈ لائن کراس کی۔

 ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے 6 دسمبر 2023 کو ماڈل ٹاؤن لاہور (پارٹی سیکرٹریٹ) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے منظم سازش سے ملکی نوجوانوں کو اداروں کے خلاف کردیا۔

Related Posts