اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کورونا وائرس میں مبتلا ن لیگ کی ترجمان و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور اُن کی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا گو ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ میری دُعائیں اور نیک خواہشات مریم اورنگزیب اور اُن کی والدہ کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کورونا وائرس سے جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مریم اورنگزیب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی توانا آواز ہیں اور پارٹی کیلئے ان کی قابلِ قدر خدمات پر ہم سب کو فخر ہے۔ دُعا کرتے ہیں کہ انہیں جلد صحتیابی نصیب ہو۔
My prayers for Maryam Aurangzeb & her mother for speediest recovery from Corona. Ameen! She is party’s bold voice. We are all proud of her most valuable contribution.
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 9, 2020