احسن اقبال کا میئر اسلام آباد کو کورونا وائرس ٹیسٹ مفت کرنے پر خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال کا میئر اسلام آباد کو کورونا وائرس ٹیسٹ مفت کرنے پر خراجِ تحسین
احسن اقبال کا میئر اسلام آباد کو کورونا وائرس ٹیسٹ مفت کرنے پر خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِداخلہ احسن اقبال نے شہرِ اقتدار میں کورونا وائرس ٹیسٹ عوام کیلئے مفت کرنے پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز میں کورونا وائرس ٹیسٹ بالکل مفت کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔ این آئی ایچ اور ایف ای ایل ٹی پی اس ضمن میں ایم سی آئی کی مدد کر رہے ہیں۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ آج یونین کونسل شاہ اللہ دتہ میں فری کورونا سیمپل لیے گئے۔ شہری اِس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے میئر اسلام آباد کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباشی دی۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان تحریکِ انصاف نے مقامی حکومتیں معطل کردی ہیں، بصورتِ دیگر وہاں بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مفت ہونے والے تھے۔ 

Related Posts