عمران خان 5 سال پورے کرگئے تو ملک تباہ ہوجائیگا، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ahsan Iqbal heavy criticism on PM Imran Khan

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کر گئے تو ملک کا ایسا براحال ہو گا کہ کوئی وزیراعظم بننے کا تیار نہیں ہو گا 2021 کو انتخابات کا سال بنانا ناگزیر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد جنرل سیکرٹری احسن اقبال کہا کہ آج کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا ۔

ڈسکہ اور وزیرآباد کے ہمارے اراکین پنجاب اسمبلی اور نوشہرہ کے کے پی اسمبلی کے انتخابات میں ہم حصہ لیں گے ۔ہمیں امید ہے کہ پی ڈی ایم ان ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے اور حکومتی امیدوار کو شکست دیں گے۔لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم مشترکہ امیدوار لا کر حکومت کیخلاف ضمنی انتخابات کو ریفرنڈم ثابت کرینگے۔

اس حکومت نے زرعی ملک کو بھی زرعی اشیا درآمد کرنے پر مجبور کر دیا ہے ،آج ملک میں گروتھ ختم ہو چکی ہے اور حکومت اس کا احساس تک نہیں ہے۔

یہ حکومت نالائق، نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ سنگدل بھی ہے اور وزیراعظم کوئٹہ نہیں گئے ،2018 مئی میں بھی ایسا سانحہ ہوا تھا تو ہزارہ برادری نے آرمی چیف کو بلانے کا مطالبہ کیا تھا تو اس وقت آرمی چیف وہاں گئے تھے ،تب ہم نے ان کی بھوک ہڑتال ختم کروانے کی کوئی شرط نہیں رکھی تھی لیکن اس بار وزیراعظم اڑے رہے ۔

یہ کوئی ملکی مسئلہ حل نہیں کر سکے اور ہزارہ سانحہ کے لواحقین کو شکست دے سکے،پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آپ میں کوئی ہمدردی نہیں تھی۔ کیا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بلیک میل ہو کر مظلوم مسلمانوں کے پاس گئی تھیں ۔وزیراعظم عمران نیازی کی جانب سے ہزارہ والوں کے پاس نہ جانے کی مذمت کرتا ہوں ۔اب وہ کوئٹہ گئے بھی تو کیا گئے، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔

پی ڈی ایم والوں نے وہاں جا کر انہیں احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں، حکومت نے اسے ایک مسلک کا واقعہ بنا دیا حالانکہ یہ ایک انسانی مسئلہ تھا ۔سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لواحقین کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:دشمن انتشارپھیلاناچاہتےہیں،ہزارہ متاثرین کواکیلا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم

سانحہ ماڈل ٹاون کا تعلق لندن پلان سے تھا جو آپریشن ضرب العضب کی وجہ سے ناکام ہو چکا تھا۔ ڈھائی سالوں سے ہماری حکومت نہیں، لانگ مارچ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا آپس میں گہرا رابطہ ہے۔

عمران خان کی سازش لندن پلان فارن فنڈنگ سے ہوئی تھی ،یہ بھارتی اور اسرائیلی فارن فنڈنگ ملک میں بدامنی اور سیاسی بحران پیدا کرتی رہی ہے،عمران خان اور پی ٹی آئی 6 سالوں سے فارن فنڈنگ کے این آر او پر بیٹھی ہےوہ ہمیں کیا این آر او دے گا جو خود این آر او پر بیٹھا ہے ۔

پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے 100 فیصد اراکین نے اپنے اپنے استعفے اپنی قیادتوں کو جمع کروا دئیے ہیں ،ہم سینیٹ میں میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑیں گے تاکہ حکومت اکثریت لے کر آئین کا حلیہ نہ بگاڑ دے اگر عمران خان 5 سال پورے کر گئے تو ملک کا ایسا حال ہو گا کہ کوئی وزیراعظم بننے کا تیار نہیں ہو گا، ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے 2021 کو انتخابات کا سال بنانا ناگزیر ہے۔

Related Posts