عمران خان 31 جنوری تک استعفیٰ دیں یا لانگ مارچ کیلئے تیار رہیں، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ahsan Iqbal

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان 31 جنوری تک استعفیٰ دیں یا اپوزیشن جماعتوں کے تاریخی لانگ مارچ کیلئے تیار رہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے تمام اثاثوں کی تفصیلات پیش کردی ہیں اور حکومت ان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت کرنے میں ناکام ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نے دعویٰ کیا کہ قومی احتساب بیورو نے ملک کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور اپارٹمنٹس کی اصل مالیت سے زیادہ خرچ کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو ضائع کرنے پر نیب کے خلاف مقدمہ کون درج کرے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کابیوروکریسی میں تبادلوں کا فیصلہ، آئی جی اور چیف سیکریٹری کی بھی چھٹی کا امکان

مچھ میں ہونیوالی دہشت گردی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے اور شیخ رشید سے سیکورٹی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

احسن اقبال نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بجلی کے نرخوں میں لگاتار اضافے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اب حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہوچکا ہے۔

Related Posts