عمران خان نے قوم کی عزت سمیت ہر چیز بازاری بنا دی۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کی عزت سمیت ہر چیز بازاری بنا دی۔ غیر ملکی سربراہان کے تحفے بازاروں میں بیچنے سے پاکستان کے امیج پر منفی اثر پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں میرا تحفہ میری مرضی، ایسی بچگانہ حرکتیں اقتدار کھونے کے بعد کسی سیاستدان کے حصے میں نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہفتے کو بھی حلف نہ اٹھا سکے

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی گاڑی کبھی آئین سے، کبھی ملکی اداروں سے تو کبھی قومی خارجہ پالیسی سے ٹکرا جاتی ہے۔ تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے پر کہتے تھے کہ اپوزیشن میرے جال میں آگئی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کو کامیاب ہوتے دیکھا تو یکایک پینترا بدل کر اسے عالمی سازش قرار دے ڈالا۔ قومی سلامتی کمیٹی 2 بار واضح کرچکی ہے کہ دھمکی آمیز مراسلے میں بیرونی سازش مذکور نہیں ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مفادات سے اس لیے کھیل رہے ہیں تاکہ اپنی ناکام سیاست زندہ رکھ سکیں۔ اگر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے تو معیشت کی مضبوطی شرط ہے۔ ملک کو کیوبا بنائیں گے، نہ کہ شمالی کوریا۔

احسن اقبال نے کہا کہ چین کو مہنگے قرضوں کا کہہ کر ناراض کیا گیا۔ پی ٹی آئی دور میں تعلقات میں سرد مہری لائی گئی۔ یورپی یونین کو جلسوں میں للکارا گیا۔ ہمیں  امریکا کی تجارتی منڈیوں تک پہنچنا ہوگا۔ عمران نیازی نے خلیجی ممالک سے بھی تعلقات بگاڑ دئیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا تھا۔ آپ کس ملک دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے تھے؟ اب آپ الیکشن کمیشن سے خوف کھا رہے ہیں؟ پی ٹی آئی نے ملک دشمن ذرائع سے غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی۔ 

Related Posts