پی ڈی ایم اجلاس کے دوران پی پی پی کے رویے نے ہمیں مایوس کردیا۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و ن لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے دوران پی پی پی کے رویے نے ہمیں مایوس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہئیں اور ایسی ہی باتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنماوں کی دلآزاری کا باعث بن گئیں۔

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل 11 سیاسی جماعتوں میں سے جس پر بھی پی ڈی ایم کی ناکامی کا ملبہ ڈال دیا گیا، وہ اسے اٹھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی پی پی کو اختیار دے چکے ہیں کہ وہ فی الحال سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہوں، بال پیپلز پارٹی کے کورٹ میں ہے،یہ  فیصلہ پیپلز پارٹی کرے کہ اسے پی ڈی ایم کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کے پاس عددی اکثریت ہے تو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں بلکہ نیو فاشزم سے ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں 2 ماہ قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری لڑائی وزیرِ اعظم سے نہیں بلکہ نئے فاشزم سے ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے ملازمین کو قومی ائیر لائن میں سفر نہ کرنے کے مراسلے کے بعد وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی کو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کے پاس عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال

Related Posts