پاکستان میں مہنگائی کے سیلاب کی اصل وجہ حکومت کی نالائقی ہے۔احسن اقبال

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان میں مہنگائی کے سیلاب کی اصل وجہ حکومت کی نالائقی ہے۔احسن اقبال
پاکستان میں مہنگائی کے سیلاب کی اصل وجہ حکومت کی نالائقی ہے۔احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے سیلاب کی اصل وجہ حکومت کی نالائقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے تو بھارت اور بنگلہ دیش میں افراطِ زر کی شرح 6.5 فیصد اور پاکستان میں 12 فیصد کیوں ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

کورونا اور بڑھتی مہنگائی، کینو پروسیسنگ کی 100 فیکٹریاں بند

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ احسن اقبال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی کی اصل وجہ حکومت کی نالائقی ہے اور روپے کی قدر میں کمی ہے جس سے بد ترین مہنگائی پیدا ہوئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کے ساتھ ملک میں مہنگائی بڑھنے کا انتباہ بھی جاری کردیا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے چھٹا جائزہ مکمل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے اورملک کی جی ڈی پی 4 فیصد رہنے کی امید ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ترمیمی بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور شرحِ مبادلہ پر گراوٹ کے دباؤ کے باعث اضافہ ہوا۔