وقت آگیا ہے طالبان حکومت کا خاتمہ کر دیا جائے، افغان باغی رہنما

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی اتحاد کے رہنما بیرون ملک طالبان کیخلاف محاذ بنانے میں مصروف ہیں۔

افغانستان کے طالبان مخالف رہنما احمد مسعود نے افغان تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے 13 صوبوں میں سے واحد صوبے وادیٔ پنجشیر کے دور دراز پہاڑوں میں طالبان کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔ یہ مزاحمت شمالی اتحاد کے سابق سربراہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادت میں مسلح گروپ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کر رہی ہے۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے ویانا میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کا وقت آگیا ہے۔ طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنا ہے جس کے لیے تمام گروپوں کو متحد ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس کی نئی فلم ڈورینج کو کیوں دیکھنا چاہیئے؟

احمد مسعود نے مزید کہا کہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ تمام تارکین وطن کو متحد کرنا چاہتے ہیں اور ایسے روڈ میپ کی تلاش میں ہیں جس کے ذریعے سیاسی حل تلاش کیا جائے گا۔

کانفرنس میں طالبان کی مخالفت کرنے والے 30 سے زائد جلاوطن سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔ یہ وہ رہنما ہیں جو طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے۔

Related Posts