احد رضا میر پہلا انٹرویو کس کا کرینگے؟ سارہ خان کا اہم انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احد رضا میر پہلا انٹرویو کس کا کرینگے، سارہ خان کا اہم انکشاف
احد رضا میر پہلا انٹرویو کس کا کرینگے، سارہ خان کا اہم انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و معروف اداکارہ سارہ خان نے اداکاراحد رضا میر کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

حال ہی میں سارہ خان کا احد رضا میر کے ہمراہ ہم ٹی وی پر ڈرامہ سیریل ‘ہم تم’ نشر ہورہا ہے جس میں احد رضا میر کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سارہ خان، جنید خان، احد رضا میر اور رمشا خان شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں سارہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ احد رضا میر نے ڈرامے کے سیٹ کے دوران ویڈیو کال پر میری بیٹی عالیانہ کا انٹرویو کیا تھا، انہوں نے بیٹی سے سوال کیا تھا کہ مما کیسےآپ کا خیال رکھتی ہیں؟

سارہ خان کا کہنا تھا کہ احد رضا میر نے اُن سے کہا تھا کہ وہ سب سے پہلا انٹرویو اداکارہ کی بیٹی کا ہی کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:اریبہ حبیب کی وائرل ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید

مزید برآں انٹرویو میں سارہ خان نے کہا کہ جب بھی وہ ویڈیو کال کرتی ہیں تو ادکارہ رمشا خان اُن کی بیٹی سے ضرور بات کرتی ہیں اور ہمیشہ اصرار کرتی ہیں کہ وہ بیٹی کو ڈرامے کے سیٹ پر ضرور لے کر آئیں۔

سارہ خان کا کہنا تھاکہ وہ ایک دفعہ صرف رمشا خان سے ملوانے کیلئے بیٹی کو ڈرامے کے سیٹ پر بھی لے کر گئی تھیں۔

Related Posts