احد رضا میر نے اپنی اور سجل علی کی دلکش تصاویر شیئر کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احد رضا میر نے اپنی اور سجل علی کی دلکش تصاویر شیئر کردیں
احد رضا میر نے اپنی اور سجل علی کی دلکش تصاویر شیئر کردیں

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کی اور ان کے ہمراہ دلکش اور خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

احد رضا میر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرطویل عرصے بعد اپنی اور سجل کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔احد رضا میر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

اداکار نے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے، میں نے دیر کردی لیکن میں اپنے اْن تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری اور سجل کی شادی کی پہلی سالگرہ کو خاص بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

اْنہوں نے لکھا کہ ’ہمیں واقعی ایسا ہی لگا جیسے آپ نے ہمارے ساتھ ہماری شادی کی سالگرہ منائی۔احد رضا میر نے لکھا کہ ’آپ میں سے ان لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کو ایک بہترین ماحول دیا اور یہ ہمارے لیے اب تک کا بہترین تحفہ تھا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ’ہم اپنے تمام مداحوں سے بہت پیار بھی کرتے ہیں اور اْن کے شْکر گْزار بھی ہیں۔آخر میں احد رضا میر نے اپنی اہلیہ سجل علی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’واہ! کیا خوبصورتی ہے۔

احد رضا میر کے اس پیغام کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اداکار بھی اپنی اہلیہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Related Posts