کسان دوست پالیسیز کے سبب زراعت کا پیشہ ترقی کررہا ہے، شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا مشن پاکستان کو غربت سے پاک فلاحی ریاست بنانا ہے، شوکت ترین
وزیراعظم کا مشن پاکستان کو غربت سے پاک فلاحی ریاست بنانا ہے، شوکت ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیز کی بدولت زراعت کا پیشہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ آنے والے بجٹ میں بھی زراعت کے شعبے پر مزید توجہ دی جائے گی۔

بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ حکومت کا مستقبل قریب میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ معیشت کی بحالی کےلیے وزیراعظم نے ترجیحی اقدامات کیے وہ قابل تعریف ہیں۔ روپے کی قدر میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث معیشت کی بحالی میں مشکلات آئیں، کورونا وائرس کے باوجود ملک میں تعمیراتی شعبےکا فروغ ممکن بنایا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے منسلک چالیس سے زائد صنعتوں کو بھی فعال کیا گیا، معیشت میں بہتری کے ساتھ محصولات میں بھی اضافہ ہوا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کا عکاس ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا جبکہ توانائی کے شعبےکی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم کل بھی فلسطینیوں کے ساتھ تھی آج بھی ساتھ ہے، مولانا طاہراشرفی

Related Posts