واشنگٹن:امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدے پر دستخط احسن اقدام ہے، افغانستان میں امن کے قیام کے لیے بہترین پیش رفت ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اتحادی شراکت داروں سے ملاقات مفید رہی جس کے بعد معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن ہمارا اہم مقصد ہے جس کے تحت ہم سب اکٹھے ہوئے جبکہ ہم خطے میں مشترکہ حفاظتی اقدامات کی نگہبانی جاری رکھیں گے جس کے لیے ہمارا قریبی تعاون بھی جاری رہے گا تاکہ امریکی افواج کے حوالے سے کسی بھی قسم کے ضروری اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔
Met with @Coalition partners following the signing of our agreement with the Taliban, which brings us all closer to our goal of peace in #Afghanistan. Look forward to our continued close cooperation to protect our shared security and as we consider any adjustments to U.S. forces. pic.twitter.com/XwIrGWTHHq
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) March 1, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کردیےگئے جس کے مطابق آئندہ 14 ماہ کے دوران امریکی فوج افغانستان سے مکمل طور پر نکل جائیں گی جبکہ جنگجو تنظیموں القاعدہ اور داعش پر مکمل پابندی ہوگی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مقامی ہوٹل میں گزشتہ روز افغان امن معاہدے پردستخط کی تقریب ہوئی۔ افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔
مزید پڑھیں: امریکی افواج 14 ماہ میں افغانستان سے نکل جائیں گی