وفاقی حکومت کا تحریکِ لبیک سے معاہدہ طے پاگیا، اعلان وزیرِ اعظم کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا تحریکِ لبیک سے معاہدہ طے پاگیا، اعلان وزیرِ اعظم کریں گے

اسلام آباد: حکومت اور ٹی ایل پی (تحریکِ لبیک پاکستان) کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ ہماری ٹیم نے گفت و شنید کی جس کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ختمِ نبوت ﷺ کے قانون سے متعلق ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین بڑی پیشرفت سامنے آئی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی ے ختمِ نبوت کے قانون سے متعلق ڈیڈ لائن 20 اپریل تک بڑھا دی۔

معاہدے کے متعلق وزیرِ اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل کے بعد تحریکِ لبیک کے مطالبات پارلیمان کے سامنے ہوں گے۔ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے نبی اکرم ﷺ کی شان کیلئے کسی کا مؤقف واضح نہیں تھا۔

ختمِ نبوت ﷺ کے بارے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی ممالک میں منصوبہ بندی کے تحت اسلاموفوبیا سے متعلق واقعات اور گستاخی ہوتی ہے۔ ہم نے یہ معاملہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی میں متعدد مرتبہ اٹھایا۔ آج مسلم ممالک بھی ردِ عمل دے رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ گستاخئ رسول ﷺ پر ہمارے مؤقف کی تائید کرچکا ہے جبکہ دوسری جانب تحریکِ لبیک پاکستان سے حکومت کا معاہدہ ہوگیا۔ ٹی ایل پی رہنماؤں کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے نام نکال دئیے جائیں گے۔

معاہدے کے متن میں کہا گیا کہ فیصلے پارلیمان کی منظوری سے ہوں گے۔ معاہدے کی شقیں 20 اپریل تک پارلیمنٹ میں ہوں گی۔ اپریل سے قبل کسی بھی فریق کی خلاف ورزی پر معاہدہ منسوخ ہوسکتا ہے جبکہ معاہدے کا اعلان وزیرِ اعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا خادم رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد تحریک کے امیر مقرر

Related Posts