لاہور قلندرز اور این ای ڈی یونیورسٹی کے درمیان ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کا سمجھوتا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جامعہ این ای ڈی

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ملک کی معروف و مشہور دانش گاہ جامعہ این ای ڈی میں ہائی پرفارمنس ریسورس سینٹر قائم کرنے کا سمجھوتا کرلیا۔

اس سلسلے میں جامعہ این ای ڈی میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل اور لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور دیگر بھی موجود تھے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ یہ سندھ میں بننے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا سینٹر ہے۔ شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ این ای ڈی کے پاس تعلیم اور تربیت یافتہ ماہرین کی صورت میں ٹیم موجود ہے جو فٹنس کے حوالے سے تربیت کرسکتی ہے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھاکہ این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے ہم اسپورٹس کی فیلڈ میں نوجوانوں کے لیے کام کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپورٹس ساٸنس و ٹیکنالوجی کی کمی سے بہت سے نوجوان پیچھے رہ جاتے تھے جو اب آگے آسکیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادجاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ کھیلوں کے فروغ میں کوشاں رہا ہے اور رہے گا۔

معروف اسپورٹس اینکر یحییٰ حسینی نے توجہ دلائی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس وہ سہولتیں موجود نہیں ہیں جو لاہور قلندرز کے پاس ہیں۔

جامعہ کی ترجمان کے مطابق سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور قائم مقام رجسٹرار این ای ڈی انجینئر روبینہ ناز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

یاد رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں بننے والے اس سینٹر میں کھلاڑیوں کی مہارت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تشخیصی لیبارٹری کی سہولت موجود ہوگی۔ سینٹر میں جدید آلات نصب کیے جائیں گے جس سے کھلاڑیوں کی جسمانی بالخصوص پٹھوں سے متعلقہ معاملات کی تشخیص ممکن ہوگی جبکہ بیٹسمین اور بولرز کے ایکشن کو بہتر بنانے کے لیے بھی الات نصب کیے جارہے ہیں۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، یحیی حسینی اور جنت لودھی کو سینٹر کا دورہ بھی کروایا۔

Related Posts