بھارت کا میزائل تجربہ ناکام ، اگنی تھری مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کا اگنی تھری تجربہ ناکام ، میزائل مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا
بھارت کا اگنی تھری تجربہ ناکام ، میزائل مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا

بھارت میں پاکستان کے خلاف فوجی تربیتی مشقوں کے ساتھ ساتھ میزائلوں پر تجربات بھی جاری ہیں، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو اس وقت عالمی سطح پر شرمندگی اٹھانی پڑی جب اگنی تھری میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا۔

جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے اگنی تھری کو جب رات کے وقت فائر کیا گیا تو میزائل مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا، مقامی ساختہ میزائل کا تجربہ تیسری بار کیا گیا ، جبکہ 2 بار پہلے بھی بھارت کو اس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اگنی تھری نامی میزائل کو بھارت کے علاقے عبدالکلام آئی لینڈ سے فائر کیا گیا، میزائل لانچر سے نکلتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کا ملبہ تکنیکی خرابی پر ڈال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی 3 زمین سے زمین پر مار کرنے والا ایٹمی میزائل ہے جس کے ساتھ ایٹمی وار ہیڈ بھی منسلک کیے جاسکتے ہیں تاہم تجربہ ناکام ہونے کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈین میڈیا کی طرف سے سماجی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر 30 نومبر کی شب پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تجربہ ناکام ہونے کی خبر سے دنیا کو بے خبر رکھنے کی پوری کوشش کی گئی۔ 

سوشل میڈیا پر بھارت کا ایٹمی میزائل اگنی 3 تجربہ ناکام ہونے کے بعد مختلف صارفین کی طرف سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔ بھارتی صارفین کی بڑی تعداد نے غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے متعدد صارفین نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ حال ہے۔ عوام کی بڑی تعداد فاقے کر رہی ہے جبکہ مودی حکومت کو جنگی جنون اور دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کی پڑی ہے۔ تکنیکی خرابی دور کرنا دفاعی ماہرین کا کام تھا، اگر نہیں کرسکتے تھے تو تجربہ کرکے ہمارے ملک کو بدنام کیوں کیا؟

دوسری  جانب کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگاتے ہوئے ناکام تجربے کے بعد بھی مودی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے رجحانات کا اندازہ یوٹیوب ویڈیو پر آنے والے کمنٹس سے بھی کیاجاسکتا ہے۔ 

Related Posts