اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رکن آغارفیع اللہ کے احتجاج پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری غصے میں آگئے، ایوان سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ بات کرنے کی اجازت مانگتے رہے جس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ آغارفیع اللہ ایوان کی کارروائی میں بہت مداخلت کرتے ہیں انہیں ایوان سے باہر نکالیں یہ پورے سیشن میں اجلاس میں نہیں آ سکتے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے معذرت کے باوجود ڈپٹی اسپیکر نے آغا رفیع اللہ کو ایوا ن سے نکال دیا، ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ آغا رفیع اللہ ایوان سے باہر جائیں اور پھر واپس آکر معافی مانگیں۔
ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے پی پی رکن کو ایوان سے نکالنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے کے رویئے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج بہت منفرد ہونگے، قمر زمان کائرہ