کیا آغا علی دوسری شادی کرنے والے ہیں؟ وضاحت سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آغا علی

معروف اداکار آغا علی نے دوسری شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں اپنی گزشتہ ویڈیو کی وضاحت کردی ہے۔

ہفتے کے روز آغا علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں سیاہ رنگ کی شیروانی اور گرے کلاہ پہن کر ”ایک بار پھر“ کہا جس کے بعد سوشل میڈیا پر آغا علی کی حنا الطاف سے علیحدگی اور دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

اپنے وضاحتی بیان میں اداکار آغا علی نے کہا کہ ”ایک بار پھر“ کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک بار پھر ڈرامے میں شادی کروں گا۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ہم اداکار ڈراموں میں کئی بار شادی کرتے ہیں لیکن میری ویڈیو کی افواہ بن گئی۔

بیان میں آغا علی نے کہا کہ جب میں نے یہ افواہ دیکھی کہ میں حقیقی زندگی میں دوسری شادی کر رہا ہوں تو وضاحت کرنا ضروری محسوس ہوا۔ انسٹاگرام کے ایک نامور پیج نے میری ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہی ظاہر کیا کہ میری دوسری شادی ہوگئی ہے۔

آغا علی نے کہا کہ ان کا مقصد لوگوں کو ویڈیو دیکھ کر غلط فہمی کا شکار کرنا تھا۔ میں واضح کررہا ہوں کہ حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ ڈرامے میں شادی ہورہی ہے، اس لیے کوئی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہو۔ آپ لوگ میری ٹینشن مت لیں، اپنی شادیوں کی فکر کریں۔ 

Related Posts