حنا الطاف سے علیحدگی کی وجہ کیا تھی، آغا علی نے بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

پاکستانی اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دینے کی وجہ بتادی۔

اداکار آغا علی نے نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی طلاق، شادی کے فیصلے سمیت مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی۔

شادی کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ جب میں نے حنا الطاف سے شادی کی تو یہ بالکل مختلف تجربہ اور دور تھا، اُس وقت کورونا چل رہا تھا اور ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ دنیا جلد ختم ہونے والی ہے، ہم نے اسی سوچ کی وجہ سے جلدی میں شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حنا کو میری پسند، اقدار اخلاقیات کے حوالے سے علم تھا تو میں نے اُس کے ساتھ نکاح جیسا معتبر رشتہ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر ہم دونوں کی شادی ہوئی۔

پی ٹی اے کی ملک گیر تابڑ توڑ کارراوئیاں، 58 لاکھ موبائل سمز بلاک کر دیں

آغا علی کے مطابق میرے لیے حنا سے شادی کبھی بھی مشکل فیصلہ نہیں تھا مگر میرے نزدیک رشتے میں صرف ایک شخص کی کوششں سے نہیں چلتے دوسرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شادیاں اسی لیے ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے شریک حیات کو معمولی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔

طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں طلاق کی بات کی، اب بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ ہم طلاق یافتہ ہیں۔ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے کہ ہم نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں طلاق کےحوالے سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دوسرا شخص یہاں نہیں ہے، وہ اب میری زندگی کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ میری رائے میں ہر کہانی مختلف ہے، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ مقدر کا لکھا تھا، اسی وجہ سے ہم نے مہذب راستہ اختیار کر کے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

آغا علی نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے پہلے ایک بہتر انسان بننا چاہیے، میں جلد از جلد کسی رشتے میں بندھنا نہیں چاہتا اور خود کو وقت دے کر بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہوں نہ ہی میں شادی کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں۔

Related Posts