مری میں برفباری کا طوفان، سیاح اضافی گرم کپڑے ساتھ رکھیں۔سی ٹی او راولپنڈی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مری میں برفباری کا طوفان، سیاح اپنے ساتھ گرم کپڑیں رکھیں۔ سی ٹی او راولپنڈی
مری میں برفباری کا طوفان، سیاح اپنے ساتھ گرم کپڑیں رکھیں۔ سی ٹی او راولپنڈی

اسلام آباد: سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد مری نے کہا کہ تمام شہری ادارے ہائی الرٹ پر ہیں کیونکہ مری اور ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سب سیاح اپنے ساتھ اضافی گرم کپڑے رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے بتایا کہ مری، کلیات، نتھیا گلی اور ایوبیہ میں گزشتہ دو گھنٹوں سے برفباری ہورہی ہے، ریسکیو 1122اور شہر کے دیگر شہری اداروں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے سڑکوں سے برف ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا ہے، جب کہ شہر میں بغیر زنجیر کہ کوئی گاڑی گھسنے نہیں دی جائیگی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے شروع میں مری اور کلیات میں ایک اور برف باری کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندری نے متعلقہ محکموں کو برفباری کے دوران مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ابراہیم حیدری پولیس نے درجنوں وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتارکرلیا

خیال رہے کہ 7 جنوری کی رات مری میں برفانی طوفان سے ٹکرانے کے بعد کم از کم 22 سیاح، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، برف سے ڈھکی سڑکوں پر اپنی گاڑیوں میں جم کر موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

Related Posts