کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑی کافی اچھے ردہم میں ہیں، بابر اعظم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
انگلینڈ سے عبرتناک شکست، بابر اعظم ساتھیوں کا اعتماد بڑھانے میں مصروف
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی برقرار، فخرزمان ساتویں نمبر پر

ر اولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑی کافی اچھے ردہم میں ہیں، جنوبی افریقا کوآسان نہیں لے سکتے وہ باؤنس بیک کرسکتے ہیں۔

بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کراچی ٹیسٹ کی طرح ہی لگ رہی ہے، جو بھی پلان لڑکوں کو دیا انہوں نے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کنڈیشنز بادلوں کی وجہ سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کے کراؤڈ کو کافی یاد کروں گا، راولپنڈی ٹیسٹ میں کراؤڈ نے جوخوش آمدید کہا اس کی بہت خوشی تھی، راولپنڈی کراؤڈ جس جوش کے ساتھ نام لیتے ہیں اس سے اعتماد بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کو ہم نہیں دیکھ سکتے لیکن کراؤڈ ہمیں دیکھ سکتے ہیں، اس لیے گھرمیں ضرور سپورٹ کریں۔بابراعظم نے کہا کہ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس دوں، سعود شکیل نے ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھائی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل کوفرسٹ کلاس کا تجربہ ہے خاص طور پر اسپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، عبداللہ شفیق اورسعود شکیل دونوں ہی نوجوان باصلاحیت بیٹسمین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے متعلق سعود اورعبداللہ کوسکھایا کہ دباؤ نہیں لینا ہے، اظہرعلی اور فواد عالم سینئرز ہیں اور ان سے ہمیشہ دباؤ میں کھیلنا سیکھنے کو ملتا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ میں مکمل اسپن بولرنہیں بس پریکٹس سیشن میں شوقیہ بولنگ کرتا رہتا ہوں، کپتانی کے ذریعے بیٹنگ میں مجھے کافی فائدہ ہوا میچ کے دوران اعتماد ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کر لے گا۔شاداب خان

Related Posts