اعتماد کے ووٹ کے بعد حکومت نے سب کو کرپٹ کہہ دیا، مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نوجوان نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
کراچی کے نوجوان نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد حکومت نے سب کو کرپٹ کہہ دیا، اگر وزیراعظم سب کو ڈاکو کہہ رہے ہیں تو انہیں کون پکڑے گا، کیا چوروں کو پکڑنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوج بلانی پڑے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ جنہیں چور کہا جا رہا ہے لوگوں نے انہیں ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا، وزیراعظم ان کے ساتھ بیٹھ کر انتخابی اصلاحات پر بات کریں۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں اختیارات کی جنگ چھڑ جاتی ہے انہیں پتا ہی نہیں ان کا کیا کام ہے، آئین میں بلدیاتی نظام کا چیپڑ شامل ہونا چاہیے، ملک میں بچوں کی دماغی نشونما نہیں ہو پا رہی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو ایم کیو ایم کا اعتماد کا ووٹ چاہیے تھا، متحدہ قومی موومنٹ کے پاس نادر موقع تھا مردم شماری پر کابینہ کے فیصلے کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے، ایم کیو ایم نے موقع ہاتھ سے گنوا دیا۔

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکیں، ہمارے پاس اصلاحات کا مکمل ایجنڈا موجود ہے، 19 مارچ کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

Related Posts