بھارت سے فتح کے بعد رضوان کے ٹوئٹ نے ایک بار پھر صارفین کا دل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت سے فتح کے بعد رضوان کے ٹوئٹ نے ایک بار پھر صارفین کا دل جیت لیا
بھارت سے فتح کے بعد رضوان کے ٹوئٹ نے ایک بار پھر صارفین کا دل جیت لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کے خلاف جیت پر ٹوئٹ کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر صارفین کا دل جیت لیا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو شکست دینے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں محمد رضوان نے نہایت عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صرف اللّٰہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہمیں گیم کو انجوائے کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ ہمیں فتح عطا کردیں تو کبھی ایسی باتیں اور انداز نہیں اپنانا چاہیے جس سے تکبر جھلکتا ہو۔

محمد رضوان نے پاکستان کو مبارک باد بھی دی اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا اور بھارت نے بھی اچھی فائٹ کی۔

قومی ٹیم کے بیٹر نے اپنے پیغام کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں محمد رضوان کو مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں ہی ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں محمد رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

Related Posts