امارات کے بعد سعودیہ نے بھی پاکستانیوں کیلئے ویزے بند کردیے، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پابندی عارضی بتائی جا رہی ہے، فوٹو 24 نیوز

متحدہ عرب امارات کے بعد اب مملکت عربیہ سعودیہ کی جانب سے بھی پاکستانیوں کے لئے ویزے پر پابندی عائد کر دی گئی، جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

در اصل سعودی عرب کی جانب سے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزے کی پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع نے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کیا ہے کہ عمرہ ویزا ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

کون کونسے ممالک پر پابندی ہوگی؟

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا پابندی کی فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Related Posts