بیٹی کی پیدائش کے بعد ویرات کوہلی پہلے سے زیادہ مشہور ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی کی پیدائش کے بعد ویرات کوہلی پہلے سے زیادہ مشہور ہوگئے
بیٹی کی پیدائش کے بعد ویرات کوہلی پہلے سے زیادہ مشہور ہوگئے

ممبئی:بیٹی کے والد بننے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ٹوئٹر پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔بھارتی کپتان ویسے بھی کافی مشہور ہیں مگر بیٹی کی پیدائش ان کے لئے نیک شگون ثابت ہوئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو 40 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 40 ملین فالوورز ہیں۔

Anushka Sharma Blessed With Baby Girl | Virat Kohli Daughter FIRST Pictures #virushka - YouTube

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اْنہوں نے صرف 64 لوگوں کو اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے جن میں اْن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرکٹ سے متعلق پیغامات سمیت مختلف پیغامات جاری کرتے دکھائی دیئے،دوسری جانب اگر ہم ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو وہاں اْن کے فالوورز کی تعداد 90 اعشاریہ 3 ملین ہے۔

ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر صرف 198 صارفین کق فالو کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Related Posts