عوام کیلئے ایک اور دھچکا، ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق کی زیرِِ صدارت اجلاس، جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ
خواجہ سعد رفیق کی زیرِِ صدارت اجلاس، جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ

عوام کیلئے ایک اور دھچکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد جبکہ کارگو ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بڑھائے گئے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کیے جانے والے اضافے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2350 روپے ہوگیا ہے، جبکہ اے سی لوئر کا کرایہ 4300 روپے ہوگیا۔ اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6000، اے سی سلیپر کا کرایہ 8400 روپے ہوگیا ہے۔

لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے کرائے میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ٹرین کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1950 روپے، اے سی لوئر کا کرایہ 4150، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4900 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6550 روپے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 30 اور پھر 30 روپے کے اضافے کے بعد اس ماہ 24 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان ریلوے کی جانب سے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔

Related Posts