لاڑکانہ کے بعد کراچی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاڑکانہ کے بعد کراچی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز میں اضافہ
لاڑکانہ کے بعد کراچی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز میں اضافہ

کراچی:لاڑکانہ کے بعد کراچی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے،پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایڈز پر قابو نہ پایا تو تشویشناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل معتدی الامراض سندھ ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے اپنے وڈیو بیان میں بتایاکہ محتاط اندازے کے مطابق سندھ میں 70 تا 78 ہزار ایچ آئی وی مریض ہیں، ان میں سے صرف 13 ہزار 864 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

متاثر ہونے والوں میں 9166 مرد،2461 خواتین، 1126 لڑکے، 730 لڑکیاں اور 421 خواجہ سرا شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2 ہزار 430 جبکہ حیدرآباد میں ایک ہزار 89 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے کہا کہ کراچی میں ایچ آئی وی کے 6 ہزار 768 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے ضلع وسطی میں سب سے زیادہ مریض ہیں ضلع وسطی میں ایچ آئی وی کے 2 ہزار 725 کیسز موجود ہیں۔

ضلع جنوبی میں 1 ہزار 35 اور ضلع غربی میں 998، کورنگی میں 907، ملیر میں 667 جب کہ ضلع شرقی میں ایچ آئی سی ایڈز کے 436 رجسٹرڈ مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں ایچ آئی وی کے6 ہزار سیزائدکیسزپر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے بعد کراچی میں ایڈزکے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، حکومت سندھ نے صوبے میں بچے بچے کو ایڈزلگانے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

اگر اقدامات کیے ہوتے تووبا دوسرے شہروں کارخ نہ کرتی۔انہوں نے کہاکہ وزیر صحت سندھ نے لگاتار ناکامیوں کے بعد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں، پی پی خود صوبے کے عوام کیلئے کسی بیماری سے کم نہیں، پی پی عوام کو کبھی ایڈز تو کبھی بھوک و افلاس توکبھی کتوں کے کاٹنے سے ماررہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ، 91 مزید شہری جاں بحق

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی پی کی سیاست لاشوں سے شروع ہوکر لاشوں پر ختم ہوتی ہے، سندھ حکومت ہر سال عوام کو کسی نئی مصیبت میں مبتلا کردیتی ہے، حکومت نے ایڈز پر قابو نہ پایا تو تشویشناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts