عید الاضحیٰ کے بعد لگاتار بارشوں سے صفائی کا عمل متاثر ہوا،ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری زرداری فیملی پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں، ناصر حسین
فواد چوہدری زرداری فیملی پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں، ناصر حسین

کراچی:صو با ئی وزیر بلدیا ت و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حا لیہ با رشو ں کے بعد شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے بعد لگاتار بارشوں سے صفائی کا عمل متاثر ہوا۔

ناصر حسین شاہ نے متعلقہ افسرا ن پر زور دیا کہ وہ صفا ئی کے حوالے سے اپنے اپنے علا قو ں میں بہترین صفائی کے مقا بلے منعقد کریں اور صفا ئی کو یقینی بنا کر علا قے کو صا ف ستھرا بنا ئیں اور عوام کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف فرا ہم کر نے کے عملی اقدا ما ت کر یں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود مختلف علاقوں کا صفائی سرپرائز وزٹ کروں گا۔کسی بھی یونین کونسل کو گندا نہیں دیکھنا چاہتا۔تمام بلدیاتی عملہ صفائی کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے اور عوام کی دا د رسی کر یں۔ حکومت سندھ کی درخواست ہے کہ تمام علاقوں کو اپنا گھر سمجھ کر صاف رکھیں کیو نکہ صفا ئی نصف ایما ن اور ہرکسی کو اپنی انفرا د ی کو شش اور عمل کودکھا نا چا ہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر زیا دہ با ر ش ہو تو پہلے سے حفا ظتی تدا بیر اور احتیا ط کے ساتھ روا ں را ستو ں اور شا ہرا ہو ں پر سے فوری پا نی نکا لنے کیلئے مثبت اور ٹھو س اقدا ما ت کئے جا ئیں۔سندھ سا لڈ ویسٹ،بلدیا تی ادا ر ے اور افسرا ن مشتر کہ طو ر پر عملی اقدا ما ت کر کے شہر کی صفا ئی ستھرا ئی اور نکا سی آب کو یقینی بنا ئیں۔

Related Posts