تحفظ بنیاد اسلام بل میں رکاوٹ ہوئی تو عید کے بعد تحریک چلائیں گے، رب نواز حنفی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحفظ بنیاد اسلام بل میں رکاوٹ ہوئی تو عید کے بعد تحریک چلائیں گے، رب نواز حنفی
تحفظ بنیاد اسلام بل میں رکاوٹ ہوئی تو عید کے بعد تحریک چلائیں گے، رب نواز حنفی

کراچی:اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ تحفظ بنیاد اسلام بل کو فوری قانون کا حصہ بنایا جائے۔

گزشتہ دنوں مخصوص فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف پریس کانفرنس میں کھلے عام میڈیا کے سامنے شعائراسلام اور دین اسلام کے بنیادی عقائد اور مقدس شخصیات کیخلاف زبان درازی کا فوری طور پر اعلیٰ سطح پر نوٹس لیا جائے۔

پریس کانفرنس کے شرکاء کیخلاف توہین اسلام و مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ درج کرکے شرکاء کو گرفتار اور اسلام دشمن تنظیم پر پابندی عائد کی جائے۔ تحفظ بنیاد اسلام بل میں تبدیلی یا اس کے نفاذ میں تاخیر ہوئی تو ہم عید الاضحی کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء علامہ حماد مدنی،اہلسنّت وحدت کونسل کے علامہ عبدالحمیدتونسوی،اتحاداہلسنّت فورم کے مفتی نجیب اللہ عمر،سنی رابطہ کونسل کے مولانامحی الدین شاہ الحسینی،سنی علماء کونسل،مولاناشکیل الرحمن فاروقی،اہلسنّت یوتھ کونسل کے مولاناعادل عمر،سنی ایکشن کمیٹی کے مولاناعبدالرافع شاہ بخاری،مجلس وحدت المومنین کے امیرفضل خالق،جمعیت علماء اہلسنّت کے مفتی فریداللہ،اہلسنّت یوتھ فورس کے مفتی طارق مسعود،ائمہ مساجد فورم کے قاری عبدالشکور،تنظیم اتحاد اہلسنّت کے علامہ سیدشاہ حیدری نے کراچی پریس کلب پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

صدر اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نوازحنفی نے کہا کہ لا ہور میں ایک فرقہ کے ذاکرین نے پریس کانفرنس میں خلفائے راشدین کی توہین، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار بیٹیوں کے انکار، ام المومنین حضرت عائشہؓ اور امیرالمومنین حضرت امیر معاویہ ؓکی تنقیص کرکے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

ان گستاخیوں کی وجہ سے ملک ایک عرصہ تک دہشت گردی کی آگ میں جلتا رہا، اب دوبارہ فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ادارے ان شرپسندوں اور گستاخوں کے خلاف کارروائی کریں، تحفظ بنیاد اسلام بل سے ان فسادیوں کو تکلیف ہے جو اسلامی مقدسات کی توہین میں ملوث ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین اور بالخصوص وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی، حافظ عمار یاسر، وزیر قانون راجہ بشارت اور مولانا معاویہ اعظم کو تحفظ بنیاد اسلام بل کی متفقہ منظوری پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوتﷺ، ناموس صحابہ ؓواہلبیت ؓپہ جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں، مقدس شخصیات کی ناموس کے تحفظ کیلئے ہزاروں کی تعداد میں جانوں کے نذرانے پیش کیے،آج ان قربانیوں کی بدولت ملک پاکستان میں کافی حدتک گستاخیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔

Related Posts