ڈراموں کے بعد فلم انڈسٹری کا شعبہ بھی کراچی منتقل ہو رہاہے، میرا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meera talks to media in karachi

لاہور: لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کو مل کراپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، آج فلم انڈسٹری میں جو چند ایک ہدایتکار موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان ہدایتکاروں نے کامیاب فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ اگر آج بھی اچھی فلم بنائی جائیں تو فلم بین بھی اس کو دیکھنے کے لئے ضرور آئیں گے۔

ڈرامے کے بعد فلم کا شعبہ بھی کراچی منتقل ہو رہا ہے،لاہور کے پروڈیوسروں اورہدایتکار وں کو ہاتھ پرہاتھ رکھ نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ کچھ عملی طور پر پیشرفت کرنی چاہیے۔

انہوں نے تجویر پیش کی کہ فلم انڈسٹری کی پائیدار ترقی کیلئے نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا فارمولہ اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی پیش رفت ہے کہ فلم انڈسٹری کا شعبہ پہلے سے زیادہ فعال ہوگیا ہے۔

Related Posts