شادی کے 57 سال پورے ہونے پر شوہر نے بیوی کے 57 ٹکڑے کر دیے

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ریٹائرڈ ٹیچر نے شادی کے 57 سال بعد اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کے 57 ٹکڑے کر دیے۔

موقر آج نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 76 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر بربل پرساد کی بیوی نے اپنے چچا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف کیا، جس کے بعد بربل چراغ پا ہوگیا۔

حالانکہ چچا کی موت 8 سال پہلے ہوچکی تھی، لیکن ناجائز تعلقات کی بات جان کر بربل نے غصے میں آکر اپنی بیوی سمتی سنہا کو تیز دھار ہتھیار سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، لاش کو فارنزک ٹیم کے اہلکاروں نے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم بربل پرساد نے پولیس کو بتایا کہ شادی کو 57 سال گزر چکے تھے اس لیے اس نے اپنی بیوی کے کل 57 ٹکڑے کئے۔

اس سلسلے میں ایس پی راجندر کمار بھیل نے بتایا کہ ریٹائرڈ ٹیچر بربل پرساد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے اپنی بیوی کے 57 ٹکڑے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم بربل نے خاندان کے دیگر افراد کو کمرے میں بند کرکے اس واردات کو انجام دیا۔

Related Posts