ملازم کو نوکری سے نکالنا مالک کے لیے کافی مہنگا پڑ گیا، ملازم نے نوکری سے نکالنے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مالک کے پرتعیش گھر کو منہدم کردیا۔
کینیڈا میں ایک کمپنی کے ملازم نے نوکری سے برطرفی کے بعد اپنے باس سے ایسا بدلہ لیا کہ مالک سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔
ملازمت سے نکالے جانا کسی بھی ملازم کے لئے بے حد جارحانہ رویہ ہے جو اسے کافی حد تک جذباتی بھی کرسکتا ہے۔ کوئی دلبرداشتہ ہوکر ڈپریشن میں چلا جاتا ہے تو کوئی مایوسی و نا امیدی سے اگلی نوکری تلاش کرتا ہے۔
تاہم زیادہ تر لوگوں کے لیے یہ تباہ کن معاملہ ہے لیکن جب ایک کینیڈین شخص کو نوکری سے نکالا گیا تو اس کا رد عمل کچھ منفرد تھا۔ کینیڈین شخص نے اسے قبول نہیں کیا اور اپنے غصے کا اظہار بڑے انوکھے انداز میں کیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ کینیڈین شخص کو جب اس کے مالک نے نوکری سے نکالا تو اس نے اپنے مالک کو یہ بتانے کیلئے کہ اسے اپنی برطرفی سے کس قدر رنج پہنچا ہے اس کا قیمتی گھر ہی منہدم کرڈالا۔
You can’t make this up. A disgruntled, fired employee from a marina near our lake house snapped and destroyed the entire marina with an excavator. Does anyone have more information on what happened? #Muskoka pic.twitter.com/XcCLAVBFMy
— Don Tapscott (@dtapscott) July 27, 2022