اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے بعد اب سندھ کو اپنا سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لئے انہوں نے اگست میں سندھ کے دورے کرنے کافیصلہ کیا ہے، اُس دوران اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ کی سیاسی صورتحال سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلے ہفتے اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، سندھ میں وفاقی حکومت کے سیاسی و انتظامی اثرات قائم کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر کے بعد اب صوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جس میں طے کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگست کے مہینہ سے سندھ کے دورے شروع کردیں گے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی سادہ اکثریت حاصل کرکے نئی حکومت بنانے کیلئے تیار