5اگست کے بعد مودی نے غیراعلانیہ جنگ چھیڑ دی ہے، فاروق حیدر خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر
آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر

آٹھ مقام:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے سویلین کے ورثاء کو حکومت آزادکشمیر نے اپنے بجٹ سے ماہانہ 3ہزار روپے فی کس کی منظوری دیدی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے افراد کی اہل خانہ کی کفالت کی زمہ داری اب ریاست اٹھائے گی۔آزادکشمیربھر کی عوام وادی نیلم کے غیوراوردلیر لوگوں کی شکرگزار ہے جنہوں نے بے پناہ مصائب جھیلے مگرسمجھوتہ نہیں کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہماری درخواست پرسابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے افراد کامعاوضہ ڈیڑھ لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ روپے کردیا۔ شدید زخمی، معذور کو 5لاکھ۔اسی طرح جائیداد، املاک کے معاوضہ جات میں کئی گنااضافہ کیاہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بعد لائن آف کنٹرول کے عوام نے قربانیاں دیں۔بزدل ہندوستانی فوج نیلم سمیت ایل او سی کے شہریوں ان کی املاک، جان،ایمبولینسز، سکولز کو اس لیے نشانہ بناتے ہیں کہ ہم پاک فوج کاساتھ چھوڑ کرپیچھے ہٹ جائیں۔

پاک فوج قابض نہیں ہماری آزادی کی محافظ فوج ہے۔ ہم سے ہے ہم ان سے ہیں کے آخری دم تک ساتھ کھڑے رہینگے۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج قابض اور جارح ہے۔

ایل او سی کے چپے چپے پر ہندوستانی فوج نے جارحیت کی تو اس کی نعشیں ہونگی۔5اگست کے بعد مودی نے غیراعلانیہ جنگ چھیڑ دی ہے۔ پاک فوج کی پشت پرآزادآزادکشمیر کے لوگ کھڑے ہیں وہ تحصیل ہیڈکوارٹر شاردہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر، وزیر جنگلات سردار میر اکبرودیگر نے خطاب کیا۔ شاردہ آمد پر وزیراعظم آزادکشمیر کاپرجوش نعروں سے شاندار استقبال کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر شاردہ واٹر سپلائی سکیم، اسپتال کی تعمیر کابھی اعلان کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ نیلم ویلی کے خوبصورت حسن کو تعفن زدہ ہونے سے بچاناہوگا۔پرفضامقامات پرشاپنگ بیگ لیجانے کی مکمل پابندی ہوگی۔

میاں محمد نوازشریف نیلم کو گلگت سے ملانا چاہتے تھے انہوں نے ہماری مدد کی ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا اور ہم آپ کی خدمت کرنے کے قابل ہوئے۔ محکمہ جنگلات اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کرے۔مقامی لوگوں کو کوٹے کے تحت لکڑی دی جائے۔

پرانی اور کئی سالوں سے زیر التواء امثلات کوختم کیاجائے۔ ہم پورے نیلم اور محفوظ علاقہ قراردینا چاہتے ہیں؛۔ یہاں قیمتی نباتات وجنگلی حیات کوبھی حفاظت یقینی بنائینگے۔ ٹراؤٹ فش کی تجارتی بنیادوں پرپیدوار شروع کی جائیگی جس سے مقامی سطح پر روزگار ملے گا۔

وزیراعظم آّزادکشمیر نے کہاکہ ہم نے میرٹ بحال کیا۔عوام کو ان کی دہلیز پر حقوق فراہم کیئے کسی کو صرف اس لیے نظرانداز نہیں کیاکہ وہ ہمارا حمایتی نہیں۔ہم نے صرف نیلم ویلی میں جتنی کلومیٹر سڑک دی اور کسی اور جگہ نہیں دی۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر چارسالوں کے کام کا کسی بھی حکومت سے تقابلی جائزہ لیکر دیکھیں لیں۔ ہم نے خدمت کی،آمدن میں اضافہ کیاجس کے باعث عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Related Posts