ایشیا کپ ہاکی کے بعد پاکستان ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایشیا کپ ہاکی کے بعد پاکستان ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگیا
ایشیا کپ ہاکی کے بعد پاکستان ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگیا

انڈونیشیا: پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھی کوالیفائی نہ کرسکا۔

خیال رہے کہ جاپان سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت کے رحم و کرم پر تھا۔

بھارت کو ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انڈونیشیا کے خلاف 15 گول کرنے تھے اور پاکستان کو ایونٹ اور ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے لیے 16گولز درکار تھے جبکہ ہاکی میچ میں بھارت نے انڈونیشیا کو با آسانی 0-16 سے شکست دے کر دونوں سنگ میل عبور کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں:پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب پاکستان ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔ اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم 2014 کے ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

قبل ازیں پاکستان کا میچ جاپان کے ساتھ ہوا تھا جس میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔ پاکستان کا ایک گول گراؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ ایک گول فاؤل کی وجہ سے مسترد ہوا۔

Related Posts