القاعدہ کے بعد کیا امریکا اب داعش کی آڑ میں افغانستان پر چڑھائی کرے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا کی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کی آماجگاہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان داعش کے لیے رابطہ کاری کا مرکزبن گیا ہے، داعش نے سفارت خانوں، گرجا گھروں، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشتگرد کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنارہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنےمیں کامیاب رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کی طالبان حکومت کا سعودی عرب کیلئے اہم پیغام

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔

تاہم ان امریکی دستاویزات سے بعض حلقوں میں یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ امریکا ایک بار پھر افغانستان میں حملوں کیلئے جواز تلاش کر رہا ہے۔ امریکا نے پہلے القاعدہ کی آڑ میں افغانستان پر حملہ کیا، اب لگتا ہے داعش کو بنیاد بنا کر افغانستان پر دوبارہ چڑھائی کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

Related Posts