آفتاب اقبال کے دیرینہ ساتھی پروفیسر باغی انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Professor Baghi dies

لاہور: پروفیسر عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی دماغ کی نس پھٹنے سے انتقال کر گئے،نماز جنازہ آج بروز بدھ ساڑھے تین بجے میانی صاحب قبرستان، لٹن روڈ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر عابد فاروق پچھلے کچھ دنوں سے برین ہیمرج کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے جبکہ 11 دسمبر کو سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں ان کے اہلخانہ کی جانب سے دوستوں اور چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز انتقال کر گئے

پروفیسر باغی کے نام سے مشہور پروفیسر عابد فاروق اپنے طنزو مزاح اور تجزیہ نگاری کے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور نجی ٹی وی چینل کے معروف ٹاک شو کے ساتھ کافی عرصی منسلک رہے بعد ازاں معروف صحافی میزبان و تجزیہ نگار آفتاب اقبال کے ساتھ شو میں کا م کیا۔

پروفیسر عابد فاروق کو پروفیسر باغی کا لقب بھی معروف صحافی آفتاب اقبال نے ہی دیا تھا جو بعد میں ان کی وجہ شہرت بن گیا۔ عابد فاروق کی نماز جنازہ آج بروز بدھ ساڑھے تین بجے لاہور کے میانی صاحب قبرستان، لٹن روڈ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔


 

Related Posts