پاکستانی کینو اور آم کیلئے کینیا کی مارکیٹ کھولنے کامشن، افریقی وفد کی پاکستان آمد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستانی کینو اور آم کیلئے کینیا کی مارکیٹ کھولنے کامشن، افریقی وفد کی پاکستان آمد
پاکستانی کینو اور آم کیلئے کینیا کی مارکیٹ کھولنے کامشن، افریقی وفد کی پاکستان آمد

کراچی: پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) اور محکمۂ پلانٹ پروڈکشن (ڈی پی پی) کی مشترکہ کاوشوں سے بھرپور منافع کی ادائیگی کے نتیجے میں افریقی وفد پاکستانی کینو اور آم کیلئے کینین مارکیٹ کھولنے کی غرض سے پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف وی اے اور ڈی پی پی کی مشترکہ وسیع کوششوں نے جو وفاقی وزارت تحفظ قومی خوراک و تحقیق اور وزارت تجارت کے تحت کام کر رہے ہیں، بھرپور منافع کی ادائیگی کی جس کے نتیجے میں ایک اہم بین الاقوامی تجارت کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

 افریقی ملک کینیا کے قرنطینہ ماہرین نے کینیا میں پاکستانی کینو اور آم کی درآمد کا جائزہ لینے کے لیے رواں ماہ کے دوران پاکستان کا دورہ کیا اور قرنطینہ سہولیات کے معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے پاکستان میں آم اور کینو کی برآمدات کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ 

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق جنوری 2020 میں پاکستان افریقہ تجارتی کانفرنس کے دوران پی ایف وی اے کے ایک وفد نے کینیا کے درآمد کنندگان اور قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

دونوں طرف کے حکام نے باہمی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔ کینیا کو پاکستانی کینو کی برآمد کے مواقع اور دونوں ممالک کے درمیان قرنطینہ پروٹوکول کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس باہمی افہام و تفہیم کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے کیلئے سفارتی کاوشیں بروئے کار لائی گئیں۔

کینیا میں پاکستانی سفارت خانے اور پلانٹ پروٹیکشن کے محکمے نے تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور کینیا سے قرنطینہ کے 4 رکنی ماہرین نے جنوری 2022 تک پاکستان کا دورہ کیا تاکہ گرم پانی کا معائنہ اور اس کی تصدیق کی جا سکے۔

کینیا کے وفد کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اور کینیا کے ماہرین نے کینو پروسیسنگ پلانٹس کے اعلیٰ معیار اور قرنطینہ کے طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا- اس کامیاب دورے میں سہیل شہزاد (ڈائریکٹر ٹیکنیکل- ڈی پی پی) کا کردار اہم رہا۔

پی ایف وی اے نے برآمدات کو مزید بڑھانے کی شدید خواہش میں اس دورے کے تمام اخراجات برداشت کر لیے ہیں۔وحید احمد کے مطابق قرنطینہ وفد کے کامیاب دورے کے بعد قوی توقع ہے کہ رواں سیزن کے دوران کینیا کو پاکستانی کینو کی برآمد شروع ہو جائے گی۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ کینیا مشرقی افریقہ میں پاکستانی برآمدات کے لیے ایک گیٹ وے بنے گا اور اس کے ساتھ ساتھ کینو کی برآمد کے ساتھ کینیا کی مارکیٹ پاکستانی آم کے لیے بھی ایک اچھی مارکیٹ ثابت ہوگی۔موجودہ سیزن میں 40 سے50ہزار ٹن کینو کی برآمد اہم سنگِ میل ہے۔

Related Posts